Sunday, March 19, 2017

latest news 11-02-2017

کوٹ مٹھن (بیورورپورٹ) ضلعی انتظامیہ رحیم یار خان نے اپنے پیرو مرشد خواجہ فرید سئیں پر ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں سجادہ نشین دربار خواجہ معین الدین سئیں  مہمان خصوصی تھے۔سجادہ نشین دربار غلام فرید حضرت معین الدین سئیں نے اپنے بیان میں امت مسلمہ کو یکجا ہونے کا پیغام دیا۔ اس خوبصورت تقریب میں شرکاء نے خواجہ فرید سئیں کے کلام اور شخصیت کے مختلف پہلو اجاگر کئے۔محترم سجادہ نشین گڑھی خواجہ قطب الدین صاحب، محترم استاد مجاہد جتوئی صاحب اور خواجہ ادریس صاحب نے مقالات پڑھے۔ موہن بگھت اور اور آڈو بگھت نے کافیاں سنائیں۔ اس تقریب کو ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان محترم جمیل احمد جمیل صاحب اور ان کی ٹیم نے بڑی محبتوں سے انتظامات کئے۔
۲ 
راجن پور(بیورورپورٹ)چھوٹو گینگ سے روابط پر نوکری سے فارغ ہونے والے افسران و ملازمین کی لسٹ جاری
سب انسپکٹر مسلم ضیا ء رحیمیارخان
انسپکٹر عبدالغفار RYK 
ارشاد شمسی____RAJANPUR
نذر سنجرانی       ۔۔۔۔۔      شمس سب انسپکٹر
امان اللہ دشتی      ۔۔۔۔۔۔۔امتیاز چنگوانی
امتیاز کھیتران
اکرم ہجانہ
ندیم شاہ کانسٹیبل
ڈی ایس پی تیمور عزیز
۳
فاضل پور (بیورورپورٹ)چیئرمین یونین کونسل نوشہرہ شرقی،چیئرمین مصالحتی کمیٹی تھانہ صدر راجن پور سردار شاہنواز خان گوپانگ کو ضلع بھر میں اچھی کارکردگی پر ڈی پی او راجن پور عرفان اللہ خان مروت پھولوں کا گلدستہ پیش کر رہے ہیں۔ضلع بھر میں دوسرے نمبر پر تھانہ صدر فاضل پورمصالحتی کمیٹی کے چیئرمین سردار جمیل الرحمن خان بزدار ڈی پی او راجن پور سے گلدستہ وصول کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سردار ربنواز خان گوپانگ بھی موجود ہیں 





۴راجن پور(بیورورپورٹ)چیئرمین میونسپل کمیٹی راجنپور کنور کمال اختر راجنپور میں رات گئے تک صفائی کرواتے  رہتے ہیں آج کل مین ہولز کے جنگلے بھی لگوا رہے ہیں، چیئرمین میونسپل کمیٹی راجنپور کنور کمال اختر نے لاری اڈہ بس سٹاپ کا دورہ کیا ٹیکس وصولی کرایہ کے نظام کو شفاف بنانے کے لئے اقدامات کئے اور انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ان کا مشن صاف ستھرا راجن پور انشاء اللہ بہت جلد مکمل ہو جاے گا  ان باتوں کا اظہاراک کارنر میٹنگ میں احمد خورشید کنور نے صحافی زبیر چودھری سے کیا  اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل لسہ چودھری شہزاد نسیم،راحت خورشید کنور،چودھری عمار یاسر بھی موجود تھے





                                           راجن پور۔چیئرمین کنورکمال اختر لاری اڈہ کا جائزہ لیتے ہوئے اور دوسری جانب شہر بھر میں مین ہولز کے جنگلے لگانے کا کام بھی زور و شور سے جاری


latest news 10-03-2017

جام پور فاضل پور(بیورورپورٹ)ضلع راجن پور میں قانون و انصاف کی حکمرانی و رٹ قائم کرنا ویثرن و ایجنڈا ہے،سفارشی کلچر دباؤ و سیاسی پریشر کا عمل دخل بھی پولیس میں ختم کردیا ہے،مقدمات کی غلط تفتیش کرنے والے آفیسران سے سختی سے نپٹا جائے گا،تھانوں میں آنیوالے سائلین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے  ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عرفان اللہ خان مروت نے پولیس آفیسران سے میٹنگ و ضالیہ آپریشن ردالفساد کے بارے میں رینجرز کے اعلیٰ حکام سے تفصیلی تبادلہ خیال  کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ آپریشن ردالفساد دہشت گردوں،شدت پسندوں سرپرستوں،سہولت کاروں کی کمر توڑ کر دیگر سماج دشمن عناصر کا بھی صفایا یقینی بنادے گا،ضلع راجن پور اتحاد بین المسلمین کی باہم تمام مکاتب فکر میں عملی تصویر ہے،یہاں پر حالات مکمل کنٹرول میں ہیں فورتھ شیڈول و افغان ٹرینڈ میں ملوث افراد کی بھی کڑی بگرانی کی جا رہی ہے۔پولیس آفیسران کو انہوں نے ہدایت میں کہا کہ کرپٹ پولیس آفیسران،اہلکاران کی میرے ضلع میں کوئی جگہ نہیں ہے،پولیس حقیقی معنوں میں عوام کی خادم بن کر تھانے آنے والے سائلین کوفوری دادرسی کرے،انہوں نے کہا پولیس آفیسران خوش اخلاقی و حسن اخلاق کو اپنا شعار بنائیں،سماج دشمن عناصر کی سرکوبی میں کسی بھی دباؤ پریشر و سفارش کو ہرگز خاطر نہ لائیں سیاسی انوالسمنٹ کا بھی تھانوں میں مکمل خاتمہ کردیا ہے،پولیس اآزاد ہے اس موقع پر ایس ڈی پی اوزآصف رشید خان،سید رمیض بخاری،سعد اللہ خان،انسپکٹر محمد بلال خان پٹھان،حافظ غلام فرید خان،اوآئی سی شاہ جہان کاکڑ و پی آرو محمد طارق،محمد ریاض،امان اللہ سنجرانی اور محمد قاسم بھٹی بھی موجود تھے
۲
جام پور(بیورورپورٹ)شان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے متعلق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی رولنگ تاریخی اہمیت کی حامل کروڑوں عاشقان رسول کے دلوں کی آواز ثابت ہوگئی ہے عشق مصطفیٰ کے جذبہ سے سرشار ہوکر تاریخی کلمات جاری کرکے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کروڑوں عاشقان رسول کے دل جیت لئے ہیں۔جماعت اہل سنت و ملت جعفریہ کے راہ نماؤں سردار محمد خان لغاری،خواجہ عامر فرید کوریجہ،خواجہ غلام فرید کوریجہ،خواجہ کلیم الدین کوریجہ،خواجہ فرید ندیم کوریجہ،صاحبزادہ پیر فیض المصطفی شاہجمالی،صاحب زادہ صالح محمد سئیں،صاحبزادہ میاں جہانگیر فرید ایڈوکیٹ،سید احسن حسین شمسی ایڈوکیٹ،پیر سید مذمل حسین کاظمی،قاری عابد حسین سلطانی،قاری محمد طاہر سعیدی،قاری صدام حسین فریدی،ملک حاجی سراج احمد فریدی،مولانا محمد ابوبکر عبداللہ اور مرکزی جمیعت اہل حدیث کے راہنما غلام یٰس راہی،قاری اسماعیل سجد نے و دیگر نے ایک خصوصی سروے میں اظہار خیال کے دوران کیا کہ سوشل میڈیا پر اس وقت یہود ہنود کے ایجنٹ شان رسالت ماٰب کے بارے میں جو پوسٹنگ کررہے تھے اسی سے کروڑوں عاشقان رسول میں شدید بے چینی و اضطراب پایا جانے لگا تھا اس بارے میں جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے تاریخی کلمات اور واضح رولنگ دے کر غیرت ایمانی کے جذبہ سے سرشار ہوکر گستاخوں کے منہ بند کر دئے ہیں جس کی پوری عالم اسلام خصوصاًً بیس کروڑ عاشقان رسول انہیں بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے مزید کہا اس تاریخ ساز رولنگ سے بھنسیا نامی اسلام مخالف آی ڈی اپنی موت آپ مر کے انجام کو پہنچ چکی ہے کروڑوں عاشقان رسول جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بے حد خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کروڑوں عاشقان رسول کی بروقت و صحیح ترجمانی کی ہے
۳
محمدپور دیوان(بیورورپورٹ)موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی ہدایات کی روشنی میں علاقہ میں امن و امان کا قیام و اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ کرنا اولین ترجیح ہے،سماج دشمن عناصر،چوری پیشہ،منشیات فروشوں،جوئے بازوں،مجرمان،اشتہاریوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں عمل میں لائی ہیں،شہری تاجر،سول سوسائیٹی خصوصاًً جرائم کے سدباب کے لیے میڈیا کا تعاون بے حد ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انسپکٹر ایس ایچ او حافظ غلام فرید خان نے چئیرمین کمیٹی میلاد ایم شہباز خان و میڈیا کے نمائندوں شہزاد احمد گشکوری،سعد عامر،شکیل قادر،خادم حسین شر،محمد عارف بلوچ،ملک عطاء اللہ راں،عبدالحکیم خان رند و ملت جعفریہ کے راہ نماؤں پیر سید مذمل حسین کاظمی و سید عمران حیدر کاظمی سے اپنے آفس میں ایک غیر رسمی ملاقات میں کرتے ہوئے کہا موجودہ امن و امان کی صورتحال و دہشت گردی کے اچانک و اقعات کے باعث علاقہ میں قومی بینکوں،سرکاری وتجارتی سٹاپس و جیولرز شاپس پر بھی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ آپ جرائم کی نشاندہی کرائیں ہم بھر پور کاروائی عمل میں لائیں گے تھانہ میں ٹاوٹوں،چٹی دلالوں کا بھی داخلہ بند و ممنوع قرار دی ہوا ہے،بغیر کسی سفارش کے سائلین چوبیس گھنٹے براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں میرٹ و انصاف کی فراہمی میری اولین ترجیح ہے اس موقع پر دیگر آفیسران محمد شفیق سنجرانی انچارج چوکی محمد عزیر خان جوئیہ محرر محمد امان اللہ سنجرانی و نائب محرر محمد قاسم بھٹی و اعجاز خان بھی موجود تھے
۴
فاضل پور(بیورورپورٹ)انسپکٹر حافظ غام فرید خان کی زیرنگرانی سماج دشمن عناصر و ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مزید دو2ملزمان ایک مشہورزمانہ قاتل عمر بوہڑ سے پسٹل30بورتفتیشی آفیسر سبط الحسن نے دوران تفتیش واردات کے دوران استعمال ہونے والہ برآمد کرکے علیحدہ مقدمہ تھانہ میں درج کرلیا ہے دوسرے وقوعہ میں اے ایس آئی محمد شفیق خان سنجرانی نے ملزم کو تعاقب کرتے ہوئے جامعہ تلاشی پر نادر کھوسہ سے بھی 30بور پسٹل برآمد کرکے ملزم کو حوالات میں بند کردیا شہریوں عوامی سیاسی سماجی مذہبی تجارتی تعلیمی حلقوں نے سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر انسپکٹر حافظ غلام فرید خان و ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا و اطمینان کا اظہار کیا ہے
۵
لیاقت پور(زبیر چودھری)آج پیرویٹرنری سٹاف تحصیل لیاقت پور نے اپنی مانگیں منظور کروانے کے لئے ایک بڑے احتجاج کا مظاہرہ کیا، احتجاج کرنے کی ساتھ ساتھ ریلی نکالی گئی جو عدالت روڈ سے فوارہ چوک سے ہوتے ہوئے مین بازار پہنچی اور پھر وہاں سے  پریس کلب جس کی قیادت پیرا ویٹرنری کے صدر محمّد حسین  سینئر نائب صدر محمّد طارق وڑائچ  نائب صدر  اثمار نصیر ،جنرل سیکرٹری محمّد شفیقکررہے تھے  پیرا ویٹرنری سٹاف کی مانگیں یہ تھیں کہ  سروس سٹر کچر منظور کیا جائے،T.A بل 2000 نا منظور ،تنخواہیں ہیلتھ ملازمین کے برابر ہونی چاہیں،عسک الاؤنس کا عرصہ،کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل بنیاد پر شامل کیا جائے،موٹرسائیکل کی مینٹننس،موٹرسائیکل کی اقساط کی وصولی فوری بند کریں اور وصول شدہ رقم ملازمین کو واپس کریں،ملازمین کو میڈیکل سٹور کا لائیسنس جاری کیا جائے،سرکاری ملازمین کا سروس کوٹہ میں ضافہ کیا جائے، پیرا ویٹرنری سٹاف نے 15 مارچ تک ڈیڈ لائن بھی دی ہے کہ ہمارے مطالبات  نا مانے گئے تو مکمل سرنج چھوڑ ہڑتال کریں گے
۶
راجن پور(بیورورپورٹ)پاک آرمی کے دہشت گردوں،شدت پسندوں،سہولت کاروں،سرپرستوں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد کے سلسلہ میں ضلع راجن پور،سب ڈویثرن جام پور میں بھی ایس پی رینجروڈسٹرکٹ انچارج ملک عبدالطیف کھوکھر نے گذشتہ روز علاقہ پچادھ  فتح پور،راجن پور روڈ،حاجی پور شریف،ہڑند،لعل گڑھ مین انڈس ہائی وے فاضل پور و جام پور میں بھی سرچ جامعہ تلاشی گاڑیوں و مشکوک افراد کی تلاشی بھی جاری رکھتے ہوئے سخت  سویپ و بائیومیٹرل تصدیق کی گئی گاڑیوں کے کاغذات و مالکان کی بھی چھان بین کی قبل ازیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عرفان اللہ خان مروت سے بھی ان کے آفس میں رینجر حکام نے آپریشن ردالفساد پر خطہ کی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جس میں سماج دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا،ایس ڈی پی او جام پور آصف رشید خان،انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ محمد پور دیوان،ایس ایچ او راجن پور و سرکل کے دیگر ایس ایچ اوز سے بھی بریفنگ و مختلف علاقوں کا بذات خود وزٹ و معائنہ ڈسٹرکٹ آفیسررینجر ملک عبدالطیف کھوکھر و دیگر آفیسران نے تفصیلی جائزہ بھی لیا اس موقع پر اسپیشل برانچ کے بشارت خان،رانا محمد شاہد،محمد شفقت،سیکیورٹی برانچ کے ملک نازک حسین اور محمد ریاض خان،محمد حفیظ کھوکھر بھی ہمراہ تھے دریں اثناء سب ڈویثرن جام پور کے عوامی سیسی سماجی مذہبی تجارتی حلقوں نے قلم پور،محمدپور دیوان و مشرقی ایریا و مواضعات میں برسراقتدار بااثرافراد کی نگرانی میں چلنے والے جوئے بازی کے اڈوں،منشیات فروشوں عورتوں کی خریدوفروخت کے مکروہ دھندہ میں ملوث مافیا و اسلحہ کی تجارت و جعلی کرنسی کے کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف بھی آپریشن ردالفساد کے تحت گھیراتنگ کرنے کا پزور مطالبہ کیا ہے تا کہ سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی ہو سکے
۷
محمدپوردیوان(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عرفان اللہ خان مروت نے سب انسپکٹر ملک نجم الدین ماڑھا کو انچارج ٹریفک پولیس محمد پور دیوان تعینات کردیا ہے جنہوں نے چارج سنبھال کرکام بھی شروع کردیا ہے ان کی تعیناتی کا سیاسی،مذہبی،سماجی،تھارتی،تعلیمی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے ان کے پیش رو ملک جمشید اصغر ماڑھا کو راجن پور تبدیل کردیا ہے
۸
محمدپوردیوان جام پور(بیورورپورٹ)شرپسند عناصر،مجرمان اشتہاریوں،منشیات فروشوں و جوئے بازوں کے خلاف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی سخت مہم کے تحت انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ محمدپور دیوان حافظ غلام فرید خان کی بھرپور کاروائیاں دن رات جاری  03مجرمان خطرناک اشتہاری عبدالرشید بوہڑ ولد غلام حسین سکنہ مرزاں پور، اللہ ڈیوایا ولد کوڑا سابقی سکنہ قنمبر شاہ،فاروق ولد اللہ بخش جوگیانی کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا موضع بولے والا میں حافظ غلام فریدخان،چوکی انچارج محمد عزیر جوئیہ،انچارج سیکیورٹی ملک نازک حسین،محمد قاسم بھٹی و محمد حفیظ کھوکھر نے تاش جواء کھیلنے والے 05ملزمان کوتعاقب  کیا جس میں تین جواری عاشق،کلیم،منظور کو موقع پرگرفتار کرلیا اور دو ملزمان رزاق اور کمال عرف کمالہ فرار ہو گئے،داؤ پر لگی رقم مبلغ 3040روپے تین موبائل سیٹ و52پتے تاش برآمد کرکے تھانہ میں مقدمہ درج کرکے ملوث ملزمان کوچالان کردیاگیا،نواحی مواضعات قاضی والا میں نادر ولد نازک گوپانگ سے27لیٹر شراب اے ایس آئی محمد عزیر خان و انچارج سیکیورٹی نازک حسین نے برآمد کرکے موضع سپرووالا میں بھی اللہ نواز احمدانی نے شراب پی ہوئی تھی،ملزم سے 15لیٹر شراب انچارج چوکی محمد عزیر خان،محمد حفیظ کھوکھر نے برآمد کر کے تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کو چالان کردیا مجرمان کے خلاف کاروائیوں پر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات سیٹھ حضوربخش،الحاج محمدخان مستوئی،محمد عظیم بزدار،ایم شہباز،سعد عامر خان،عارف بلوچ،محمدنعیم اقبال،عطاء اللہ راں سہیل شکیل نے انسپکٹر حافظ غلام فرید خان و ان کی ٹیم کی کارکردگی کوسراہا و اطمینان کا اظہار بھی کیا ہے




latest news 10-02-2017

محمدپور دیوان(نیوز رپورٹر) انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ محمدپور دیوان حافظ غلام فرید خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عرفان اللہ مروت کی سخت ہدایات کی روشنی میں سنگین جرائم میں ملوث بین الصوبائی گروہوں کے خلاف کاروائیوں کا عمل تیز کرتے ہوئے باہمراہ محمد عزیزٹی اے ایس آئی انچارج سیکیورٹی ملک محمد یونس،محمد قاسم بھٹی،مہار لیاقت،جام محمد سلیم و دیگر کے ہمراہ مخبر کی اطلاء پر چھاپہ مارتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کا بین الصوبائی گینگ کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تقریباًً پچاس لاکھ روپے مالیت کی جاپانی کرولا کاریں با رنگ سفید و سنہری جن پر جعلی رجسٹریشن لگی ہوئی تھیں بر آمد کر کے ملوث ملزمان شہسوار ولدگل بہار قوم مسوری بگٹی،نظام دین ولد رحیم دین قوم پٹھان،ایک اور ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ میں مقدمہ نمبری36/17بجرم420ت پ 468/471  درج کر کے ملوث کا ریمانڈ جسمانی بھی حاصل کر لیا ہے۔دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔دوسرے اہم متعدد قصبات محمد پورودیگر میں جعلی کرنسی چلانے والے ملوث ملزمان عنائت اللہ ولد عطاء اللہ بلہوڑہ،رانجھا ولدکریم بخش ہلیلی،سلیم ولد اکبر بلہوڑہ کو گرفتار کر کے و ہزاروں روپے کے جعلی نوٹ موقع پر بر آمد کرتے ہوئے تھانہ میں ٹی اے ایس آئی محمد عزیر خان کی مدعیت میں مقدمہ نمبری35/17بجرم ت پ درج کرتے ہوئے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔انسپکٹر حافظ غلام فرید خان و اے ایس آئی محمد عزیر خان نے میڈیا کو بتایا کہ سماج دشمن عناصر کا قلع قمع کر کے علاقہ کو امن ا آشتی کا گہوارہ بنائیں گے کسی بھی ناجائز دباؤ پریشر کو ہرگز خاطر میں نہیں لایا جائے گا۔دوسری طرف بین الصوبائی جعلی کرنسی و نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی فروخت میں ملوث ملزمان اور بد نام زمانہ ڈکیت گینگ کے لیاقت بازگیر کو بھی چھڑوانے کیلئے بااثر افراد و شخصیات کا تانتا بندھ گیا مگر فرض شناس پولیس آفیسر انسپکٹر حافظ غلام فرید خان نے تمام تر دباؤ وپریشر کو مسترد کر دیا علاقہ کے مہذب لوگوں سعد عامر خان،ایم شہباز خان،محمد احمد خان،سہیل شکیل،کریم نواز خانزادہ،عارف بلوچ،محمد عظیم بزدار،خادم حسین شر و شہزاد احمد گشکوری  نے انسپکٹر حافظ غلام فرید خان کی کارکردگی کو سراہا و اطمینان کا اظہار بھی کیا 

۲
راجن پور(بیورورپورٹ)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ضلع راجن پور میں متعدد ایس ڈی پی اوز تبدیل و تعینات کئے ہیں،انسپکٹر آصف رشید کو ترقی دے کر سب ڈویثرنل پولیس آفیسر جام پور لگا دیا ہے،قائم مقام ڈی ایس پی روجھان سید خالد شاہ کو ترقی دے کر ڈی ایس پی سی ٹی ڈی لاہور تبدیل کر دیا ہے،لیہ سے ایس ڈی پی او سید رفیق بخاری کو ایس ڈی پی او ہیڈ کوارٹر تعینات کیا ہے،انسپکٹر سعد اللہ خان کو ترقی دے کر ڈی ایس پی روجھان لگا دیا ہے۔سب ڈویثرن جام پور میں مایہ ناز ڈی ایس پی آصف رشید کی تعناتی کا سیاسی،سماجی شخصیات سیٹھ حضور بخش،صاحبزادہ فیض المصفی شاہ جمالی،حاجی محمد اکرم قریشی،سردار شیر جہان گشکوری،ایم شہباز خان،ملک محمد عقیل ارائیں،جام احمد علی،انجینئر شاہد حسن قریشی،ڈاکٹر امد ندیم احمدانی سمیت دیگر نے خیر مقدم کیاہے
۳
فاضل پور(شہباز  خان سے) پنجاب ایجوکیشن کے تحت جماعت پنجم  کے سنٹر گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سنٹر نمبر 142 میں انتہائی صاف شفاف پر امن ماحول و فول پروف سیکیورٹی انتظامات میں جاری گزشتہ روز اسلامیات کا پرچہ تکمیل کو پہنچا اور آج ناظرہ قرآن کا پیپر ہوگا۔سکول کے ہیڈماسٹر اور سپرٹنڈنٹ سنٹر نے بتایا کہ بچے اپنا پورا وقت سکون سے پیپر لکھتے ہیں انہیں ادھر کسی قسم کی شکایت نہیں ہوتی ٹھیک گیارہ بجے پیپر شروع ہو جاتا ہے اور سیکیورٹی بھی سخت ہو جاتی ہے،امتحانی سنٹر  کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کر کے غیر متعلقہ افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔سپرٹنڈنٹ فاضل پور سنٹر کے اس بہترین انتظامات کو ترتیب دینے پر شہر کے چئرمین سید مذمل شاہ بخاری،چئرمین یو سی لسہ چودھری شہزادنسیم،یوتھ کونسلر سردار وقاص خان،جاوید خان مستوئی،چودھری طیب شمازعلی نے اطمینان کا اظہار کیا اور اچھے کام کو سراہا
۴ 
کوٹ مٹھن(بیورورپورٹ)پیر آف کوٹ مٹھن شریف و جماعت فریدییہ کے سربراہ خواجہ عامر فرید کوریجہ کی گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے گورنر ہاؤس میں  ملاقات باہمی دلچسپی ملکی و بین الاقوامی امور سیاسی و مذہبی صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ اولیاء اللہ مشائخ،عظام،بزگان دین کے مزارات و آستانے رشدو ہدائت کا سر چشمہ ہیں،جن کی تبلیغ و حسن اخلاق سے بر صغیر پاک و ہند میں اسلام پھیلا،لاکھوں لوگ مشرف بہ اسلام ہوئے قیام پاکستان کا معرض وجود میں آنا بھی مشائخ عظام کی عظیم و انتھک جدوجہد کی بدولت ملا۔حضرت خواجہ غلام فرید ہفت ذبان صوفی شاعر ولی کامل و بلند پایہ صوفی و سچے عاشق رسول تھے۔صاحبزادہ خواجہ عامر کوریجہ نے گورنر پنجاب کے بھانجا کی وفات پر فاتحہ خوانی و اظہار افسوس بھی کیا،واضح رہے کہ PATسے علیحدگی کے  چھ ماہ بعد خواجہ عامر فرید کوریجہ کی سرکاری حکومتی اعلی شخصیت سے یہ پہلی ملاقات ہے اس موقع پر خواجہ عامر فرید کوریجہ نے اپنے صاحبزادے کی دعت ولیمہ جو کہ 27فروری کو ہونا ہے گورنر پنجاب کو دعوت شمولیت دی جو انہوں نے قبول کر لی،ملاقات میں صاحبزادگان عزیرعامر کوریجہ و عمیر عامر کوریجہ بھی ہمراہ تھے

latest news 09-03-2017

جام پور(بیورورپورٹ)فوجی عدالتوں بارے چئیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے وفاقی حکومت کو جو نو نکات پیش کئے ہیں انہیں ماننا ہی ہوگا دہشت گردی،شدت پسندوں،سرپرستوں،سہولت کاروں کو انجام تک پہنچانے کے لئے بھی آپریشن ردالفساد کے تحت نیشنل ایکشن پروگرام کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود سیاسی جماعتوں نے متفقہ ڈیکلریشن منظور کیا تھا اسی پر عمل درآمد کیا جائے ان خیالات کا اظہار سابق ضلع صدر پی پی پی ملک احسان عمران ارائیں نے پیپلز سیکریٹریٹ میں میڈیا کے ننمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی و قیادت 1966ء سے لے کر اب تک دہشت گردی کی شدید مخالف ہے اور اسکی مذمت کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ بھاری قیادت نے ملک کے وسیع تر مفاد کے لئے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف دلیرانہ فیصلے کئے جس کے باعث بھٹو کا عدالتی قتل  و شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو و میر مرتضیٰ بھٹو کو بھی ٹارگٹ کلنگ کرکے مارا گیا مگر پھر بھی ہم نے پاکستان زندہ باد  کا نعرہ بلند کیا،جمہوریت  و اداروں کی احترام پر پاکستان پیپلز پارٹی مکمل یقین رکھتی ہے اس وقت مشہور زمانہ پانامہ کرپشن سکینڈل کو مذاق بنا کر پوری دنیا میں جگ ہنسائی کی گئی ہے اور پانامہ سکینڈل وزیراعظم کو سیاسی جماعتوں اور قوم کو اعتماد میں لینا ہوگا،عدلت کو بھی چاہئے جلدازجلد میرٹ پر فیصلہ کرے تا کہ پوری قوم ہیجان کی کیفیت سے باہر نکل سکے اس موقع پر سبطین سرور ارائیں،مرزا محمد طارق،میاں  نورالہیٰ،عبدالکریم دریشک،عزیراللہ انجم،شاہد منصور گشکوری،ظفر اقبال کھیڑا سمیت دیگر کارکنان بھی موجود تھے
۲
جام پور(بیورورپورٹ)جمیعت علمائے اسلام و دیوبند مکتب فکر سفیرامن قاری القران شیخ الحدیث ممتاز مذہبی و روحانی شخصیت علامہ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی 9مارچ کو ضلع راجن پور آمد پر تاریخی،شاندار و فکیدالمثال استقبال کیا جائے گا بہت بڑی امن کانفرنس سے خطاب کریں گے اور ملک و ملت و اتحاد بین المسلمین کا بھی خصوصی درس دیں گے یہ بات جمیعت علماء اسلام تحصیل جام پور کے امیر عبدالمجید ساقی،سالار قاری صادق چانگ نے صحافیوں و جمیعت علماء اسلام کے کارکنان و عہدیداران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علماء ممبر و مسجد کے تحفظ کے پاسبان ہیں امن کے داعی و علمدار ہیں تمام مکاتب فکر میں اس وقت اتحادواتفاق کی بے حد ضرورت ہے اس مقصد کے لئے عالم ابن عالم ممتاز مذہبی شخصیت علامہ قاری محمد حنیف جالندھری کا دورہ ضلع راجن پور انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل ہے
۳
محمدپوردیوان(بیورورپورٹ)محمدپوردیوان اسی ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل تاریخی تجارتی،تعلیمی و ثقافتی قصبہ1999ء سے لے کر اب تک  مستقل صفائی کا کوئی  بھی نظام نہ ہونے سے شہر گندگی و کوڑاکرکٹ کے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوکررہ گیا ہے،شہر کے عین وسط سے گزرنے والا تاریخی و قدیمی نالہ گندگی کا ڈھیر مارکیٹوں کے سامنے رکھ دیا گیا۔بعض نام نہاد تاجروں نے گندگی اٹھوانے کے نام پر مارکیٹ سے لاکھوں روپے وصول کرکے ذاتی جیب میں ڈال لئے،موسم تبدیل ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش میں بھی بے تحاشہ،اضافہ تعفن و بدبودارماحول و نالیوں کے گندے پانی کے محلوں و مارکیٹوں میں پھیلنے سے نمازیوں کی مساجد میں بھی آمدورفت میں شدید مشکلات اور صاف ستھرے ماحول میں جینا و سانس لینا بھی محال بن کر رہ گیا،وبائی امراض ملیریا جلدی امراض کھانسی و بخار بھی عام یونین کونسلز کے پلس تا حال فنڈزمبہانہ ہونے سے یونین کونسل کو خاکروب بھرتی کا بھی اختیار نہیں،گندگی و کوڑاکرکٹ کے باعث حشرات الارض کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ دن میں بھی بچھو،خطرناک سانپوں کا کا شہر میں بسیرا ہونے سے بچے جوان بزرگ و خواتین پریشانی و زہنی اذیت کا شکار شہریوں مکینوں عوامی سیاسی سماجی مذہبی تجارتی حلقوں محمد احمد خان،چودھری خورشید ارائیں،مدثر خورشید،ایم شہباز،شکیل قادر،سہیل شکیل،سعد عامر خان،عبدالجبار،محمد زین خان،عارف بلوچ و دیگر نے منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمدجعفر خان لغاری و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی سے تاریخی قصبہ محمد پوردیوان کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دینے اور کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر راجن پور،چیئرمین ضلع کونسل سے شہرمیں بلا تفریق گندگی و کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھوانے،ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کرانے و صحت،صفائی کا مستقل نظام بھی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں و بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں 
۴
جیکب آباد رپورٹ(بیورورپورٹ) سندھ بلوچستان بارڈر پہ عمرانی لاڑو پولیس پکٹ کے اسٹاف نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم سینگھار عرف احسان ولد نواب خان سولنگی کو بغیر لائسنس 12 بور پسٹل اور 5 عدد کارتوس سمیت گرفتار کر لیا۔ مزکورہ ملزم تھانہ بابا کوٹ اور تھانہ ڈیرہ مراد جمالی بلوچستان میں قتل کے کیس میں پولیس کو مطلوب ہے۔
 واضع رہے کہ ایس ایس پی جیکب آباد سرفراز نواز شیخ نے سندہ بلوچستان کے تمام داخلی و خارجی راستوں پہ ہر آنے جانے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلز، اور اشخاص کی سخت چیکنگ کے احکامات کے ساتھ ساتھ جیکب آباد پولیس کو واضع پیغام دے دیا ہے کہ ہر قسم کی سمگلنگ کو روک دیا جاے۔






۵
جام پور فاضل پور(بیورورپورٹ)ضلع بھر شاہ والی سے لے کر کوٹ طاہر تک سرکاری ہسپتالوں،ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاسپٹل میں گذشتہ کچھ عرصہ سے کتے،سانپ کے کاٹنے کی ویکسین نایاب ہونے سے سفید پوش،غریب،مزدور طبقہ بے یارومددگار ہو کر رہ گیا ہے،قصبات،شہروں میں بھی  غول در غول کتوں کی بھرمار ہے اور سانپوں نے بھی بسیرا کر کے مکینوں کو کاٹنا معمول بنایا ہوا ہے،اکثر اوقات جوان،بچے،خواتین بوڑھے کام کاج کے سلسلے میں شہر کا رخ کرتے ہیں تو باؤلے کتے ان پر حملہ آور ہو جاتے ہیں،ان حالات میں سانپ اور کتے کے کاٹنے کی ویکسین لازمی ہوتی ہے،سرکاری طور پر ویکسین نہ ملنے کی صورت میں میڈیکل سٹور پر مہنگے داموں خریدنی پڑتی ہے،مگر ہزاروں روپے کی ہر ہفتہ عیکسین غریب،سفید پوش،مزدور طبقہ کے لئے خریدنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہو جاتا ہے اور یوں وہ اپنی قیمتی جانیں سسک سسک کر  قربان کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں شہریوں مکینوں محمد صادق،فضل حسین،عبدالخالق،محمد عمران،محمد نواز،اللہ ڈتہ،احمد بخش،کوڑا خان،فیض محمد،محمد عارف،محمد صادق،محمد امین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے یہ الزام عائد کیا ہے کہ تحصیل ہیڈکوارٹر،دیہاتی مراکز صحت پر کہیں بھی یہ ویکسین دستیاب نہیں ہے کیونکہ متعلقہ افرادو زمینداران فرضی ناموں پر باہر مارکیٹ  میں فروخت کردیتے ہیں جب اس سلسلہ میں تحصیل ہیڈکوارٹر کے ایم ایس ڈاکٹر صابر علی رند سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ویکسین ختم ہوچکی ہیں مزید کوٹہ کی فراہمی کے لئے تحریری طور پر پنجاب حکومت کو ارسال کردی گئی ہے اور جلد آنے کی توقع ہے
۶
جام پورکوٹ چھٹہ(بیورورپورٹ)پنجاب کی صوبائی حکومت و کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے میعاری و بہترین اشیاء کی فراہمی کا وعدہ ونعرہ محض اعلانات تک محدود، کوٹ چھٹہ کی ایک بیکری و سویٹ شاپ کراچی فوڈ فیسٹول سے جام پور کے ایک شہری پرویز اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ میں نے ڈی جی خان سے واپسی پر انڈس ہائی وے کوٹ چھٹہ کے نزدیک مزکورہ بیکری سے ایک سالگرہ کیک لیا تو شام کو میں نے اہل و عیال کو کھلایا جس کے کھانے سے میرے دو بچوں اسامہ چار سالہ و عائشہ بی بی چھ سالہ کی حالت غیر ہو گئی کیونکہ وہ کیک ایکسپائری و مضر صحت تھا جس کے کھاتے ہی ڈائریا ہوگیا،بچوں کو فوراًً نجی کلینک ذوالقرنین کے پاس لے کرگیا جنہوں نے بچوں کو ایڈمٹ کرنے کے بعد حالت سنبھلی دریں اثناء چئیرمین یونین کونسل کوٹلہ مغلاں میاں عرفان اکرم بودلہ نے بھی کراچی فوڈ فیسٹول سے ہی ڈبہ بند ڈرئی کیک خرید کیا وی آئی پی شخصیات کی پارٹی تھی جونہی ڈبہ بند ڈرائی کیک کو کھولا گیا تو کیک زنگ آلود اور رنگ بدل چکا تھا،جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی اگر وہ کیک شرکاء کھا لیتے تو بڑا حادثہ رونما ہوسکتا تھا متاثرین و شہریوں پرویز اقبال،چئیرمین عرفان اکرم بودلہ،محمد علی،احمد علی،فدا حسین،دلبر حسین،زین علی پیر بخش و محمد صدیق نے غیر میعاری و مضر صحت فروٹ و ڈرائی کیک تیار کرنے والی مذکورہ بیکری کراچی فوڈ فیسٹول نزد کوٹ چھٹہ کو کمشنر ڈیرہ غازیخان سے سیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ مزید کسی بھی ممکنہ بڑے حادثہ سے بچا جا سکے
۷
جام پور(بیورورپوٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عرفان اللہ خان نے تھانہ صدر جام پور میں تعینات ہیڈکانسٹیبل محمد نازک حسین کوانچارج سیکیورٹی تھانہ محمدپوردیوان تعینات کیا ہے جبکہ تھانہ سٹی فاضل پور میں تعینات انچارج محمد حفیظ کھوکھر کو جنرل ڈیوٹی پر تھانہ محمدپوردیوان انسپکٹر ایس ایچ او حافظ غام فرید خان کی خصوصی ریکوزیشن پر دونوں اہلکاران کو لگایا گیا ہے جنہوں نے چارج بھی سنبھال لیا ہے عوامی سیاسی سماجی مذہبی و تجارتی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے
۸
دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سندھ بلوچستان کی پولیس سرحدی علاقوں میں مشترکہ اور انفرادی طورپر کاروائی کریں گی اس حوالے سے وزیر اعلیٰ،آئی جیزسطح تک مشاورت اور فیصلے کیے گئے ہیں:ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کھرل
 جیکب آباد(بیورورپورٹ) ڈی آئی جی نصیرآباد شرجیل کھرل نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سندھ بلوچستان کی پولیس سرحدی علاقوں میں مشترکہ اور انفرادی طورپر کاروائی کریں گی اس حوالے سے وزیر اعلیٰ،آئی جیزسطح تک مشاورت اور فیصلے کیے گئے ہیں،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایس ایس پی آفس میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،ڈی آئی جی شرجیل کھرل نے کہاکہ جرائم اوردہشت گردی کی روک تھام کے لیے سندھ بلوچستان کی پولیس ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کریں گی،ایک ہفتہ قبل گڑھی خیرو کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیاگیا،سندھ بلوچستان کے اشتہاری اورمفروروں کی فہرست بھی تیارکی گئی ہے معلومات کے تبادلے سے جرائم کو کم کرنے میں مدد ملے گی،ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کرنا ہے تاکہ وارداتوں کو روکاجاسکے،ہرقسم کے تعاون کا فیصلہ کیاگیاہے،ایپکیس کمیٹی کے فیصلوں پر عمل کیاجائے گا،سیہون سانحہ کے بعد اس بات کو سنجیدگی سے لیاگیاہے اورجیکب آباد اس حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ سندھ کا سرحدی علاقہ ہے اور موجودہ صورتحال کے تحت انتہائی حساس بھی سرحدی چوکیوں پر چیکنگ کے نطام کو مزید بہتر کیاجائے گا،اس سے پہلے آنے جانے والوں کی معمولی تلاشی کی جاتی تھی،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دوشہید اہلکاروں کے قتل کی ذمیداری ایل جی العالمی نے قبول کی ہے جبکہ انسپکٹر کی شہادت کاسبب بلوچستان کی حدودمیں ہونے والے سانحات میں ملوث ملزمان تک پہنچنے اور ان کی گرفتاری کی وجہ سے ہوئی جس پر بھی کافی پیش رفت ہوئی ہے،ایس ایس پی جہانزیب کاکڑ کا دوبار پوسٹ مارٹم ہوا پہلے میں خودکشی اور دوسرے پوسٹ مارٹم میں جو ورثاء کے اصرار پر جو کوئٹہ میں کیاگیا قتل کا بتایاگیا جس پر مقدمہ درج کرکے شک کے دائرے میں ایک افسر اوراس کے ملازم کو بھی گرفتارکیاہے،امن کا قیام ترجیح ہے سرحدی علاقوں پر صورتحال بہتر کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

latest news 09-02-2017

محمد پور دیوان(بیورورپورٹ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اور وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف نے  روجھان کے علاقہ اوزمان میں آسٹریلیا کی توانائی کی کمپنی کے تعاون سے 1000میگاواٹ ونڈ پاور پراجیکٹ کی مشینری کی تنصیب کا کام شروع کر دیا ہے۔1400مقامی افراد کو روزگار کا موقع ملے گا،مظفرگڑھ تا ڈی جی خان ون وے روڈ، رمک تا کشمور ڈبل روڈ کی تعمیرکے فنڈز بھی ریلیز کر دیئے گئے ہیں۔ان باتوں کا اظہار گذشتہ روز صوبائی پارلیمانی سیکریٹری،لٹریسی سردار عاطف حسین خان مزاری نے دورہ سب ڈویثرن جام پور کے موقع پر سیاسی،سماجی شخصیات و میڈیا کے نمائندوں میاں نذیر احمد غوری،ایم شہباز خان،راجہ تنویر اعجاز ایڈوکیٹ،جام احمد علی،محمد زین العابدین اور محمد جاوید تاجوانی سے کرتے ہوئے کہا۔سردار عاطف مزاری نے کہا کہ مسلم لیگ نون اپنے انقلابی منشور پر عمل پیراء ہوتے ہوئے عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل میاں برادران کی مدبرانہ و ولو لہ انگیز قیادت میں ایفاء کر رہی ہے۔آنے والے عام انتخابات میں بھی بے لوث عوامی خدمات کی بدولت عوام کی بھرپور پزیرائی سے استحصالی قوتوں کو ایک مرتبہ پھر شکست دیں گے،انہوں نے کہا صوبائی محکموں جن میں کالجز،تعلیم،ذراعت و آبپاشی میں بھی درجہ چہارم و کلیریکل سٹاف کی بھرتی کی منظوری بھی دی جاچکی ہے۔اس موقع پر سردار حسن اختر مزاری،ملک حمزہ کمال فرید چئرمین میونسپل کمیٹیز سردار امجد نوازمزاری،زاہد حسین مزاری،جام عبدالشکور جھلن اسلم بلوچ،سید عون شاہ بخاری،سیدشاہد شاہ بخاری،سید زاہد حسین بخاری سمیت دیگر ان کے ساتھ موجود تھے

۲
محمدپور  ایچ او تھانہ محمد پور دیوان حافظ غلام فرید خان کی سرکردگی میں جرائم پیشہ و بھونگا بازوں،منشیات فروشوں پر گھیرا تنگ کرتے ہوئے محمدی چوک پر مخبر کی اطلاء پر دو لاکھ روپے مالیت کی بھینس بر آمد کر لی،شفیق احمد سنجرانی ٹی اے ایس آئی،انچا رج سیکیورٹی ملک محمد یونس و دیگر اہلکاران جام محمد سلیم،لیاقت علی نائب محرر محمد قاسم بھٹی نے جامعہ تلاشی پر شراب فروش سرفراز ولد دلاور قوم دریشک سکنہ ریخ باغوالہ سے26 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے تھانہ میں مقدمہ 34/17 زیر دفعہ درج کر کے ملزم کو چالان کر دیا ہے۔قصبہ محمدپور کے رہائشی نزیر احمد میوکو بھونگا وصول کرنے پرحوالات میں بند کر دیا۔منڈی مویشیاں میں جعلی نوٹ چلانے والے ملزم سلیم بلہوڑہ کے انکشاف پر بڑے پیمانے پرانسپکٹر ایس ایچ او حافظ غلام فرید مزید ملوث بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالنے والے ہیں۔حافظ غلام فرید خان کی تعیناتی پر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کو خواجہ فرید ندیم کوریجہ،محمد عظیم بزدار،عارف بلوچ،خادم حسین شر،محمد نعیم اقبال،محمد لقمان،سہیل شکیل و دیگر نے سراہتے ہوئے حافظ غلام فرید خان انسپکٹر کی فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

۳
جام پور(بیورورپورٹ) مقامی صحافی جام احمد علی زاہد کے بڑے بھائی و سماجی شخصیت و تاجر رہنما ملک محمدعلی فریدی اچانک گردے کی پتھری کے باعث ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل دوران علاج درد کی شدت بڑھنے کے باعث آپریشن کرنا پڑا۔جہاں ڈاکٹروں نے انہیں آپریٹ کیا اور چوبیس گھنٹے ایڈمٹ رہنے پر طبیعت سنبھلنے پر جام پور گھر شفٹ کر دیاگیا،ان کی جلد مکمل صحت یابی کے لیے سٹی چئرمین حاجی محمد اکرم قریشی،وائس چئرمین ملک عقیل احمد ارائیں،ملک محمد اقبال ارائیں،ملک احسان عمران ارائیں،ملک ریاض احمد ارائیں،ملک شاہجہان ارائیں،حاجی محمد اسماعیل،ملک وسیم سجاد،عبدالجبار خان،ابرار حسین قریشی،ایم محمد شہباز گشکوری،جنید جبار،غلام یاسین ارائیں،احمد بخش مستوئی،حاجی اللہ وسایا ارائیں،ظفر کلیم ارائیں سمیت دیگر نے دعا فرمائی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا

latest news 08-03-2017

جام پور(بیورورپوٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ عرفان اللہ خان نے تھانہ صدر جام پور میں تعینات ہیڈکانسٹیبل محمد نازک حسین کوانچارج سیکیورٹی تھانہ محمدپوردیوان تعینات کیا ہے جبکہ تھانہ سٹی فاضل پور میں تعینات انچارج محمد حفیظ کھوکھر کو جنرل ڈیوٹی پر تھانہ محمدپوردیوان انسپکٹر ایس ایچ او حافظ غام فرید خان کی خصوصی ریکوزیشن پر دونوں اہلکاران کو لگایا گیا ہے جنہوں نے چارج بھی سنبھال لیا ہے عوامی سیاسی سماجی مذہبی و تجارتی حلقوں نے ان کی تعیناتی کا خیرمقدم کیا ہے
۲ 
محمدپوردیوان(بیورورپورٹ) سب ڈویثرن جام پور و مضافات محمدپور دیوان،رسول پور،اللہ آباد،کوٹلہ دیوان و دیگر میں گذشتہ روز سے تیز وسرد ہواؤں کے ساتھ وقفہ وقفہ سے کبھی ہلکی و کبھی تیز رش سے موسم انتہائی خوشگوار ہوگیا ہے،مرجھائے چہرے کھل اٹھے،مزیدار و لذیز کھانوں کی مانگ میں بھی اضافہ منچلے نوجوان پیدل و موٹر سائیکلز پر خوشگوار موسم سے لطف اندوز بھی ہوتے رہے،موسم خوشگوار ہونے کے باعث گرمیوں کا امکان مزید 15 دن کے لئے عارضی طورپر تعطل کا شکار ہوگیا ہے۔سرد ہواؤں و ہلکی بارش کے باعث شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے،جبکہ ماہرین زراعت و موسمیات نے حالیہ بونداباندی کے بھی گندم کی فصل پرمثبت اثرات مرتب ہونے کی پیشین گوئی کی ہے جبکہ اگل دو دن بھی ماہرین موسمیات نے ڈی جی خان ڈویثرن میں مزید ہلکی بارش کی پیشین گوئی کی ہے
۳
محمدپوردیوان(بیورورپورٹ)محمدپوردیوان اسی ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل تاریخی تجارتی،تعلیمی و ثقافتی قصبہ1999ء سے لے کر اب تک  مستقل صفائی کا کوئی  بھی نظام نہ ہونے سے شہر گندگی و کوڑاکرکٹ کے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوکررہ گیا ہے،شہر کے عین وسط سے گزرنے والا تاریخی و قدیمی نالہ گندگی کا ڈھیر مارکیٹوں کے سامنے رکھ دیا گیا۔بعض نام نہاد تاجروں نے گندگی اٹھوانے کے نام پر مارکیٹ سے لاکھوں روپے وصول کرکے ذاتی جیب میں ڈال لئے،موسم تبدیل ہونے کے باعث مچھروں کی افزائش میں بھی بے تحاشہ،اضافہ تعفن و بدبودارماحول و نالیوں کے گندے پانی کے محلوں و مارکیٹوں میں پھیلنے سے نمازیوں کی مساجد میں بھی آمدورفت میں شدید مشکلات اور صاف ستھرے ماحول میں جینا و سانس لینا بھی محال بن کر رہ گیا،وبائی امراض ملیریا جلدی امراض کھانسی و بخار بھی عام یونین کونسلز کے پلس تا حال فنڈزمبہانہ ہونے سے یونین کونسل کو خاکروب بھرتی کا بھی اختیار نہیں،گندگی و کوڑاکرکٹ کے باعث حشرات الارض کی تعداد میں بھی بے پناہ اضافہ دن میں بھی بچھو،خطرناک سانپوں کا کا شہر میں بسیرا ہونے سے بچے جوان بزرگ و خواتین پریشانی و زہنی اذیت کا شکار شہریوں مکینوں عوامی سیاسی سماجی مذہبی تجارتی حلقوں محمد احمد خان،چودھری خورشید ارائیں،مدثر خورشید،ایم شہباز،شکیل قادر،سہیل شکیل،سعد عامر خان،عبدالجبار،محمد زین خان،عارف بلوچ و دیگر نے منتخب رکن قومی اسمبلی سردار محمدجعفر خان لغاری و ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی سے تاریخی قصبہ محمد پوردیوان کو ٹاون کمیٹی کا درجہ دینے اور کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر راجن پور،چیئرمین ضلع کونسل سے شہرمیں بلا تفریق گندگی و کوڑا کرکٹ کے ڈھیر اٹھوانے،ہنگامی بنیادوں پر صفائی ستھرائی کرانے و صحت،صفائی کا مستقل نظام بھی قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں و بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں 
۴
جام پور(بیورورپورٹ)پی ایس ایل فائنل کے پرامن و فول پروف سیکیورٹی انتظامات میں کامیاب انعقاد سے پاکستان کا وقار بین الاقوامی سطح پربلند و دہشت گردوں،ملک دشمن عناصر کے مزموم عزائم سختی سے ناکام بنا دئے گئے ہیں،سیاسی و عسکری قیادت کا آپریشن ردالفساد دہشت گردوں کی کمر توڑ دے گا،یہ  آپریشن کا فیصلہ قوم کی آواز پر بروقت و صحیح ہے،ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار حسام جاوید خان گورچانی نے اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگی کارکنان سے خطاب و میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں کہا کہ نہ صرف اندرون ملک،عالم اسلام بلکہ پوری یورپی ممالک میں بھی پی ایس ایل کرکٹ کے فائنل کے بہترین و کامیاب انعقاد پر وزیراعظم محمد نوازشریف،خادم اعلیٰ پنجاب و عسکری قیادت کے بہترین سیکیورٹی انتظامات کو بھی خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے،دہشت گردوں ملک دشمن عناصر و سہولت کاروں کے ناپاک و مزموم عزائن قوم،سیاسی،عسکری قیادت نے متحد ہو کر ناکام بنانا ہے،اب ملک میں تعمیرو ترقی کا پہیہ رواں دواں رہے گا،پورے ملک خصوصاًً جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں و سہولت کاروں کے خلاف جاری آپریشن ردالفساد قوم کی آواز بروقت و صحیح فیصلہ ہے،جو ملک میں امن  و امان خوشحالی لائے گا اس موقع پر تحصیل صدر میاں محمد افضل ڈاہا،محمد عمران غوری،محمد امین خان لاشاری،فہد خان احمدانی،ابرار حسین،محمد سلیم کلاسرہ سمیت سینکڑوں کارکنان موجود تھے
۵
تاجر اتحادکی جانب سے صرافہ چوک پر تیسرے روزبھی احتجاج دھرنا نعرے تجاوزات کے نام پر حراساں کیاجارہاہے تجاوزات ہٹانے کے بجائے چھپرے ہٹائے گئے جوزیادتی ہے رہنماؤں کاخطاب 
 جیکب آباد(بیورورپورٹ) تاج اتحاد کی جانب سے تجاوزات کے نام پر انتظامیہ کی زیادتیوں کے خلا ف تیسرے روزبھی صرافہ چوک پر احتجاجی جلوس نکال کر علامتی بھوک ہڑتال کی گئی جس میں چیمبر آف کامرس کے نبی داد،احمدعلی بروہی،منصب شیخ،تاجر اتحاد اورصرافہ یونین کے حاجی یوسف میمن،جمعیت علمائے اسلام کے ڈاکٹر اے جی انصاری،ہندوپنچائت کے لعل چند سیتلانی،جماعت اسلامی اوراناج منڈی کے دیدارعلی لاشاری سمیت دیگر رہنماؤں اورشہریوں نے شرکت کی مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف سخت نعریبازی کی رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تجاوزات کے نام پر حراساں کی جارہاہے تجاوزات تو نہیں ہٹائی صرف دوکانوں کے چھپرے ہٹاکر انتقامی کاروائی کی جارہی ہے ہم تجاوزات کے خلاف ہیں پرتجاوزات کے نام پر دہشت گردی اورغنڈہ گردی برداشت نہیں کریں گے زیادتیوں کاوفاقی،صوبائی حکومت اوردیگر ادارے نوٹس لیں اور غیر قانونی اورزبردستی سے دوکانیں مسمارکرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کاروائی کی جائے انصاف نہ ملنے پر احتجاج کادائرہ پورے سندھ میں بڑھائیں گے اوراگر زیادتی جاری رہی تو شہرمیں تین روزہڑتال کی کال دیں گے 



Wednesday, March 1, 2017

TMA News Update


جام پور()نئے بلدیاتی نظام کے آنے کے باوجود ٹی ایم اے اہلکاران خصوصاً عملہ صفائی گذشتہ 2ماہ سے تنخواہوں سے محروم محکوم طبقہ کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی عملہ صفائی کا ہڑتال کا پروگرام ابھی تک فنڈ ز اور آرڈر نہیں ملے تنخواہوں کی ادائیگی سے قاصر ہوں عملہ صفائی کی مشکلات سے دل گرفتہ ہوں چیئرمین میونسپل کمیٹی کا صحافیوں کے استفسار پر جواب تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اسراف کی وجہ سے عملہ صفائی کے ریگولر اور نان ریگولر سٹاف کو بالترتیب 2ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر اس طبقہ میں نوبت فاقوں تک آن پہنچی ہے عملہ صفائی کے اہل خانہ نے دہائیاں دے کر بتایا کہ ہمارے بچے اور مرد دن رات شہر کی صفائی میں مصروف ہیں لیکن مسلسل دوسے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ادھار ملنا بند ہونے کے بعد بچے شدید موسمی اثرات میں بھوکے سکول جانے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اس ماہ بھی تنخواہیں نہ ملیں تو مجبوراً ہڑتال کرتا ہو گی دوسری جانب ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف سینٹری انسپکٹر ندیم ارشد خان کاکڑ جو عرصہ دراز سے اس سیٹ پر براجمان ہے کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث مکمل مشینری ٹریکٹر،کلٹی ویٹر،جنریٹر،و دیگر وہیکلز بالکل ناکارہ ہو چکے ہیں تمام مشینری کباڑے کو فروخت کرنے کے قابل ہو چکی ہے اس ضمن میں معلوم ہوا کہ ٹریکٹر کے ٹائرز،مشینری کے قیمتی پرزہ جات کی فروخت کے بعد تمام مشینری خراب ہو چکی ہے اور اب مکمل طور پر تباہ ہونے کے باعث کوڑا،گندگی،شفٹ کرنے میں مشکلات کا شکار ہیں جس سے شہر بھر میں گندگی کوڑا کرکٹ کے انبار لگ چکے ہیں سیوریج نظام کا فالٹ 3ہفتے بعد بھی نہ ملنے پر شہر بھر میں سیوریج کا پانی سڑکوں مارکیٹوں گلی محلوں میں بد ستور موجود ہیں شہریوں کی جانب سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود چیف سینٹری انسپکٹر ندیم ارشد کاکڑ جلد حالات بہتر کا کہ کر روانہ کر دیتے ہیں شہریوں،مکینوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ندیم کاکڑ،چیئرمین حاجی محمد اکرم قریشی کے خلاف جان بوجھ کر گھمبیر صورتحال پیدا کر کے سازش کرنے میں مصروف ہیں اور شہری حکومت کو ناکام کرنے کے درپے ہیں اس ضمن میں چیئرمین حاجی محمد اکرم قریشی سے موقف لیا تو انہوں نے بتایا کہ تاحال فنڈز بحال نہ ہونے پر عملہ صفائی کو تنخواہوں کی ادائیگی سے قاصر ہوں خادم حسین،مرید حسین،محمد طارق،ملک نواز،فرقان،فرحان،انتظار و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر ڈیرہ غازیخان سے فوری نوٹس لے کر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ 
۲
جام پور ()ملازمت سے باعزت ریٹائرمنٹ اعزاز کے کم نہیں تبادلے و ریٹائرمنٹ ملازمت کا حصہ ہیں ہیڈ کلرک محمد صادق فرض شناس و ایمانداری سے ملازمت کے فرائض سر انجام دیتے رہے ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار سینئر میڈیکل آفیسر داجل ڈاکٹر محمد ثقلین نے ہیڈ کلرک محمد صادق کی باعزت ریٹائر منٹ پر ان کے اعزاز میں دی گئی پر وقار پارٹی و عشائیہ کی تقریب میں کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا آج کے مہنگائی کے اس طوفانی و پر آشوب دور میں اہل و عیال کیلئے حلال روزی کمانا عین عبادت ہے سرکاری ملازمین ملک و قوم کی خدمت کے ساتھ ساتھ حلال روزی کما کے دینی و ملی فریضہ بھی سر انجام دیتے ہیں محمد صادق ایک فرض شناس و ایماندار اہلکار تھے ان کی محکمہ صحت میں خدمات قابل فخر ہیں اس موقع پر ڈاکٹر محمد ریاض بخاری،ڈاکٹر محمد رمضان 
۳
جام پور ()شہر کے عین وسط ملاں والا روڈ،عوامی کالونی،میں پرائیویٹ اسکولز و اکیڈمیوں و پرائیویٹ کلینکس کی بھر مار کے باعث گھنٹوں روزانہ ٹریفک بلاک رہنا معمول بن گیا ہے سیوریج کا نظام بھی ٹریفک شدید دباوٗ کے باعث جواب دے گیا ہے حادثات معمول بن گئے ہیں آمد و رفت میں خواتین،طالبات،بزرگوں ومکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا شہریوں و مکینوں جن میں محمد صدیق،محمد حسن،محمد حسین،آفاق خان لاشاری،محمد نعیم،محمد عارف،دلبر حسین،فلک شیر اور محمد علی نے کمشنر ڈیرہ غازیخان،ڈپٹی کمشنر راجن پور،اے سی جام پور و چیئرمین میونسپل کمیٹی جام پور سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی ادارے و پرائیویٹ کلینکس شہر سے باہر منتقل کیے جائیں یا یہاں سے بائی باس شرقی سے ٹریفک کا قافلہ روانگی کا روٹ براہ راست نکالا جائے تاکہ شہری ذہنی کوفت و اذیت سے محفوظ رہ سکیں و حادثات سے بھی بچا جا سکے و سیوریج کا نظام بھی تباہ ہونے سے بچ سکے۔ اس موقع پر لیڈی ڈاکٹر شگفتہ جبین،ڈاکٹر سحرش بلال،ڈاکٹر شمائلہ رمضان،حاجی منیر احمد،شکیل احمد،خلیل احمد،اشفاق احمد،عبدالصمد،اعجاز احمد،قاضی خالد،سجاد احمد،محمد جہانگیر،سمیت سیگر بھی موجود تھے